Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کی نااہلی ،تحریک انصاف کادوسرےروز بھی مختلف شہروں میں جشن

وزیر اعظم کی نااہلی ،تحریک انصاف کادوسرےروز بھی مختلف شہروں میں جشن
July 29, 2017

لاہور(92نیوز)وزیراعظم  نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے کارکن آج بھی مختلف شہروں میں سڑکوں پر آ گئے ۔مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں پاناما کیس کے فیصلے کی خوشی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منایا،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ قصور میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے خوب جشن منایا، گلی گلی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ریلی بھی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکا نے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ باجوڑ ایجنسی میں نواز شریف کی نا اہلی کی خوشی میں جماعت اسلامی  اور پی ٹی آئی نے جشن منایا ،مٹھائیاں تقسیم کی۔اور یوم تشکر منایا،

صحبت پور اور جعفر آباد میں بھی نوازشریف کی نااہلی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔ میر پور میں بھی میاں نوازشریف کی نااہلی کا جشن منایا گیا ۔ پی ٹی آئی  کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے ریلی منانے والوں کی قیادت کی  جبکہ کارکنوں نے سڑکوں پر رقص کیا۔  اس کے ساتھ ساتھ قمبر اور کئی دیگر شہروں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منایا ۔