وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدروس مستعفی
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدروس عہدے سے مستعفی ہو گئیں ۔ تانیہ ایدروس نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردیا۔
اپنے استعفے میں تانیہ ایدروس نے کہا کہ ان کی کینیڈا کی شہریت سے متعلق تنازع پیدا کیا گیا، ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں، بغیر کسی عہدے کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے لیے کام جاری رکھوں گی۔