Sunday, October 2, 2022

وزیر اعظم کی سادگی کی نئی مثال قائم ، تنخواہ و اخراجات وزرا سے بھی کم

وزیر اعظم کی سادگی کی نئی مثال قائم ، تنخواہ و اخراجات وزرا سے بھی کم
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کی تنخواہ اور اخراجات وزرا سے بھی کم نکلے ، تنخواہ ایک لاکھ 97 ہزار روپے  ہے ۔ بطور وزیر اعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں نہ ہی ذاتی رہائشگاہ پر سرکاری اخراجات کئے جاتے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ میں سکیورٹی اخراجات بھی خود برداشت کرتے  ہیں ۔ وزیر اعظم کی نسبت وفاقی وزرا کی تنخواہ اڑھائی لاکھ روپے بنتی ہے ۔