Sunday, September 25, 2022

  وزیر اعظم کی زیر صدارت ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے اجلاس

   وزیر اعظم کی زیر صدارت ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے اجلاس
اسلام آباد(92نیوز)نواز شریف کی زیر صدارت ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کی تیاری سے متعلق اجلاس میں خطے کی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کی تیاری سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں خطے کی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر قومی سلامتی کے مشیرلیفٹننٹ جنرل ر ناصر جنجوعہ  مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز اورمعاون خصوصی طارق فاطمی سمیت اعلی  حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشاء کانفرنس 8 سے 9 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔