Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کی زیر صدارت کورونا صورتحال پر جائزہ اجلاس، لاک ڈاؤن نرمی پر مشاورت

وزیر اعظم کی زیر صدارت کورونا صورتحال پر جائزہ اجلاس، لاک ڈاؤن نرمی پر مشاورت
May 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال پر جائزہ اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، این ڈی ایم اے حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق ایس او پیز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ ایسی پالیسی بنائی جائے کہ کورونا کی روک تھام بھی ہو اور معاشی سرگرمیاں بھی شروع ہو جائیں۔