Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اہم فیصلے کئے گئے

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اہم فیصلے کئے گئے
January 31, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں   اہم فیصلے کئے گئے ۔ وفاقی کابینہ نے اجلاس میں  نئی ویزا پالیسی میں نرمی کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق نئی ویزا پالیسی  سے ابتداء میں 60 ممالک کے شہریوں  کوآن آرائیول ویزا ملے گا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ درجنوں ممالک کو آن لائن اپلائی کرنے پر الیکٹرانک ویزا ملے گا،190 سے زائد ممالک کے لئے ویزا شرائط کی نرمی کا اعلان جلد ہو گا۔
سادگی مہم
دوسری جانب حکومت کی  سادگی مہم کے تحت سرکاری اداروں میں قومی خزانے سے چائے، بسکٹ، کھانوں سمیت دیگر انٹرٹینمنٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔ بجٹ میں مختص اس حوالے سے تمام فنڈز ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ وزارت خزانہ نے انٹرٹینمنٹ اور گفٹ فنڈ پر مکمل پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔