Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، پی آئی اے  کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری
March 6, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں قومی ادارے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری دی گئی جب کہ کھلے سگریٹ کی فروخت پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ کے اجلاس میں گرمیوں میں بجلی کی پیداوار ، متوقع لوڈ شیڈنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میںمختلف اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر تقرریوں کی بھی منظوری دی گئی ۔