Monday, October 3, 2022

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 16 نکاتی ایجنڈے پر غور

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 16 نکاتی ایجنڈے پر غور
اسلام آباد  ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ مہنگائی کی روک تھام کا جائزہ ، گیس اور بجلی  کے بلوں کے معاملے پر بحث ، پاکستان نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 ، بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام اور احساس پروگرام میں پارلیمنٹیرینز کی شمولیت  کی تجویز   زیر غور ہے ۔ ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ ، ترکی کے ساتھ معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ ، احساس ، مشیر خزانہ کی دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ  بھی  کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ اجلاس میں  اسٹیل ملز سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ بھارت سے ایک دفعہ کےلیے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔