Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ، کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ، کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ
April 16, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں  کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال ،تشخیص اور علاج کی سہولتوں بارے بریفنگ  دی گئی ۔

اجلاس میں  ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد سے آگاہ کیا گیا ، لوکل ٹرانسمیشن اور بیرون ملک سے آئے کیسز کا موازنہ پیش کیا گیا   ۔ پنجاب، سندھ ،پختونخوا ،  بلوچستان ،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اور وفاقی دارالحکومت میں مریضوں کی تعداد پر بریفنگ  دی گئی ۔

اجلاس کے دوران  علاج معالجہ کی سہولتیں، طبی عملے کے حفاظتی پلان ،کتنے مریض صحت یاب ہوچکے ،کتنے زیر علاج اور تشویش ناک ہیں سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں مرض پھلنے کی شرح اور اموات بارے بھی بتایا  گیا۔