Wednesday, September 28, 2022

وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  معاشی ٹیم کا اجلاس آج سہ پہر ہو گا ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم کو معاشی اعدادوشمار پر بریفنگ دی جائے گی ، ذخیرہ اندوزی، مہنگائی کےخلاف اقدامات بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو معاشی اعداد و شمار پر بریفنگ دی  جائے گی ، معاشی استحکام کے لئے نئے اقداما ت پر بھی مشاورت ہو گی جب کہ قیمتوں کو کنڑول میں  لانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔