Saturday, July 27, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، کشمیر کی صورتحال پرغور

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، کشمیر کی صورتحال پرغور
April 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف سمیت تینوں مسلح افواج  کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ قابض فوج کی حالیہ فائرنگ کے واقعے سے 20 کشمیری شہید ہو چکے ہیں جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔ اجلاس کے شرکا کو  بتایا گیا کہ  مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال سے بچوں سمیت سینکڑوں افراد بینائی سے محروم ہو چکے ہیں ۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیاکہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری  رکھے گا۔