وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سر براہ نے شرکت کی ۔
اجلاس میں سیکرٹری خارجہ نے او آئی سی اجلاس پر بریفنگ دی ۔
اجلاس میں کوئٹہ میں چرچ حملے کی مذمت بھی کی گئی ۔
قومی سلامتی کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اجلاس میں مشرق وسطی اور ایران کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ دہشتگرد حملے اسلام اور امن کے خلاف سازش ہیں۔ اجلاس کے شرکا نے عزم کیا کہ پاکستان مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے کوشاں رہے گا۔