Friday, December 2, 2022

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، چاروں وزرائے اعلیٰ کی شرکت

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، چاروں وزرائے اعلیٰ کی  شرکت
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ  نے  ویڈیو لنک کےذریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں  ڈاکٹر ظفر مرزا  نے  کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے،مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،کورونا سے ایک قوم  بن کر مقابلہ کریں گے ۔ وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کو اپنے اپنے صوبوں میں  حالات پر بریفنگ دی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  تمام صوبوں کی ضروریات پوری کریں گے ۔