Tuesday, April 30, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ،ملکی سلامتی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ  سطحی اجلاس ،ملکی سلامتی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال
December 18, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں ملکی سلامتی اور خارجہ امور کے اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیر دفاع خواجہ آصف مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ر ناصر جنجوعہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلی سول وفوجی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ملک کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت کا یہ اجلاس بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج اور افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ دورے کے بعد ہوا جبکہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات اور داعش کے خلاف 34 اسلامی ممالک کے اتحاد کے معاملات پر بھی بات ہوئی۔