Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس
May 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیرِاعظم کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاسہوا جس میں  اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ فیول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے ، اسمگلنگ ملکی معیشت کے لئے ناسور ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس انسدادِ سمگلنگ اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں  حماد اظہر، فخر امام، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،سیکرٹری داخلہ،  سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری فوڈ سکیورٹی، چئیرمین ایف بی  آر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریز نے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ صوبائی حکومتوں کی جانب ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کی گئی کارروائی کی رپورٹ بھی وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی ۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سیمنٹ، اسٹیل، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے حوالے سے بریف کیا ، ملک بھر میں موجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر کنٹرول نرخوں پر عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی صورتحال پر بھی  تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو  بریفنگ دی گئی کہ سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے قانون کو مزید موثر بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے آرڈیننس کا اطلاق کیا  کرنسی اور اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر سے نمٹنے کے لئے قانون کو مزید سخت کیا ،سرحدوں کی پانچ کلومیٹر کی حدود کے اندر اور ائیرپورٹس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سمگلنگ کے خلاف ایکشن لیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ ملکی معیشت کے لئے ناسور ہے، یہ ملکی معیشت کو دو طریقوں سے نقصان پہنچاتی ہے،  اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی فوڈ سکیورٹی کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں ،  بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا  ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات اورپریشانی کا سامناہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی صنعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے،  صنعتی عمل رک جاتا ہے، اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی رعایت یا کمپرومائز نہیں ہوگا، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی رپورٹ ہر 15 دن بعد پیش کی جائے۔

وزیرِ اعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے کی خصوصی ہدایت  دی ، پٹرول  اور خصوصاً ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  فیول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام الناس تک پہنچائے جانے کو یقینی بنایا جائے،  صوبائی حکام متحرک کردار ادا کریں۔