Saturday, July 27, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت ارکان اسمبلی کا اجلاس، ٹائیگر فورس کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی

وزیر اعظم کی زیر صدارت ارکان اسمبلی کا اجلاس، ٹائیگر فورس کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی
May 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان  کی زیر صدارت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس  ہوا جس میں  وزیراعظم  نے ارکان  اسمبلی کو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی ۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ارکان  اپنے حلقے میں رہیں اور فورس کی نگرانی کریں،  کورونا ٹائیگر فورس اثاثہ ہے جو ہر مشکل میں کام آئے گی،  لاک ڈاون میں آہستہ آہستہ نرمی کررہے ہیں،  کاروباری سرگرمیاں اور بارڈر کو بھی احتیاطتی تدابیر کے ساتھ کھول رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والی اشیاء کی بھی نگرانی کریں، کورونا کی وجہ سے ملکی معیشت کو بہت نقصان ہوا ۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بھی بریفنگ دی ۔