Tuesday, October 4, 2022

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، گندم اور چینی کی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، گندم اور چینی کی صورتحال کا جائزہ
اسلام آباد (92 نیوز) چینی اور گندم سے متعلق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ملک میں گندم اور چینی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو صوبوں میں گندم اسٹاک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کو شوگر اور گندم مافیا کے خلاف کارروائیوں سے متعلق ہیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔