Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کی رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت ،صحت یابی کیلئے دعا

وزیر اعظم کی رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت ،صحت یابی کیلئے دعا
August 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم کا رشید گوڈیل پر حملے پر اظہار مذمت، صحت یابی کیلئے دعا۔ صدر، چودھری نثار،فضل الرحمٰن، خورشید شاہ، عمران خان نے بھی حملے کی مذمت کردی۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت کی گئی ہے ۔ کہتے ہیں متحدہ کے رہنما کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ صدر ممنون حسین، وزیر داخلہ چودھری نثار، مولانا فضل الرحمان، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور عمران خان  کی طرف سے بھی حملے کی مذمت، کی گئی ہے جبکہ  آصف زرداری کا وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے اس رشید گوڈیل کے واقعہ کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔ قبل ازیں وزیر اعلی قائم علی شاہ نے بھی فاروق ستار سے ٹٰیلی فونک رابطہ کیا تھا ۔