وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک ایک ارب 49 کروڑ روپے موصول ہو گئے ، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام اباد (92 نیوز) رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے کہا وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک ایک ارب 49 کروڑ روپے موصول ہو گئے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم فنڈ میں یہ رقم پہلے 15 روز میں جمع ہوئی۔ فنڈ میں نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کے ذریعے جمع ہونے والی رقم کے بیس کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔
https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1250640569417826304
92 نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 92 نیوز کی ٹیلی تھون کمال تھی ۔ اس میں بہت اچھی فنڈ رینزنگ ہوئی ۔ 92نیوزکی ٹیم نے ورلڈ کپ 92 والی ٹیم کی طرح بہترین کردار ادا کیا ۔