Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کمیٹی بنائیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں : چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی

وزیر اعظم کمیٹی بنائیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں : چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی
February 7, 2016
  کراچی(92نیوز)پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کے باہرتیرہویں روز بھی احتجاج جاری رہاجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سہیل بلوچ کا کہنا ہے وزیراعظم کمیٹی بنائیں وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اےکی نجکاری کے خلاف احتجاج کا علم بلند کیے ملازمین تیرہویں روز بھی ہیڈ آفس کے باہر احتجاج پر بیٹھے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ واضح رہے کہ ریلی پرفائرنگ کامقدمہ درج کرانےپروفاقی حکومت اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی کےمذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہیں وفاق نےمذاکرات کوفلائٹ آپریشن کی بحالی سےمشروط کردیاہےجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوگمراہ کیا جارہا ہے وہ کمیٹی بنائیں ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق اگر پی آئی اے کے لاپتہ چار ملازمین بازیاب نہ ہوئے تو پیر کی صبح دوبارہ ریلی نکالی جائے گی ۔