Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کل دو روزہ دورے پر قازقستان جائیں گے 

وزیر اعظم کل دو روزہ دورے پر قازقستان جائیں گے 
August 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر قازقستان جائیں گے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعطم کو دورہ کی دعوت قازقستان کے صدر نور سلطان نے دی ہے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی قازقستان جائے گا،پاکستان قازقستان کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا۔ دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ 1991سے لیکر اب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دن بدن بہتر ہوئے ہیں۔ دورے کے دوران  کئی ایم او یوز اور سمھجوتوں پر دستخط ہونگے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی فورم پر دونوں کا ممالک کا موقف یکساں ہے۔وزیر اعظم کے دورے سے مشرق وسطی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔