وزیر اعظم کشمیریوں کے سفیر بن گئے، آج مظفرآباد میں بڑا جلسہ کریں گے

لاہور(92نیوز)”آئیں چلیں سب مظفر آباد بن کر کشمیریوں کی آواز“، وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن گئے۔ دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے بعد مظفرآباد میں آج بڑا جلسہ کریں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔ کشمیریوں کو بتانا ہے کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے۔
عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔ کشمیریوں کو بتانا ہے پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم کی اپیل پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شرکت کا اعلان کر دیا۔ عوام سے بھی شرکت کی اپیل کی،شوبز کے ستارے بھی پیچھے نہیں۔
[caption id="attachment_240377" align="alignnone" width="621"]
وزیر اعظم کشمیریوں کے سفیر بن گئے، آج مظفرآباد میں بڑا جلسہ[/caption]
اداکار ہمایوں سعید نے ٹویٹ کیا جلسے میں شرکت کرنے جارہا ہوں۔ اداکارہ مایا علی نے شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کی آواز بننے کا مناسب وقت آگیا۔
گلوکار ساحر علی بگا نے وزیراعظم کے جلسے میں شرکت کا اعلان کیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد پہنچیں۔ عوام بھی وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر خیر مقدمی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
