Wednesday, September 18, 2024

وزیر اعظم ،کرغزستان کا  دوروزہ دورہ مکمل کرنےکے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے

وزیر اعظم ،کرغزستان کا  دوروزہ دورہ مکمل کرنےکے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے
May 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورہ مکمل کرنے  کے بعد کرغیزستان  سے وطن واپس  روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنے دو روزہ دورے کے دوران کرغرستان کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں دونوں ملکوں کے درمیان توانائی ،سیاحت اور مواصلات کے شعبوں کے حوالےسے یادداشتوں پر دستخط کئے۔ اس کے علاوہ بجلی کی درآمد کاسا 1000 اور تاپی گیس معاہدے پر دستخط ہوئے دونوں ملکوں کر درمیان دو طرفہ تعاون کو بڑھانے  پر بھی بات چیت ہوئی۔