Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کا کراچی کیلئے تحفہ،50 فائر ٹینڈرز اور 5 باؤزر مقامی حکومت کے حوالے

وزیر اعظم کا کراچی کیلئے تحفہ،50 فائر ٹینڈرز اور 5 باؤزر مقامی حکومت کے حوالے
January 10, 2021

کراچی (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کیلئے تحفہ ، 50 فائر ٹینڈرز اور پانچ باؤزرز مقامی حکومت کے حوالے کر دیے ۔

کراچی کیلئے بڑی خبر ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 50 فائر ٹینڈرز اور دو باؤزر  کا تحفہ گورنر سندھ  کے حوالے کر دیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں فائر ٹینڈرز حوالےکرنے کی تقریب میں گورنر سندھ عمران  اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شہر کی تاریخ کا بڑا پیکج دیا  جبکہ مقامی حکومتوں کو بھی آئین کے مطابق اختیارات دیے جائیں ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا یقین دلایا ۔ علی زیدی نے وزیراعلیٰ سندھ کو جناح بِرج کی  مرُمت کروانے کا مشورہ دیا ۔

کراچی کو ملنے والے فائر ٹینڈرز کی مالیت ایکارب 40 کروڑ روپے سے زائد ہے  اور جدید فائر ٹینڈرز میں 8 ہزار لیٹر پانی کی گنجائش ہے  ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔