Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ

وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ ثنا اللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ
January 9, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بلوچستان حکومت بچانے کی کاوشیں نا کام ہو گئیں۔ وزیر اعظم مرکز میں اتحادی جماعت جے یو آئی ف کو بھی راضی نہ کر سکے۔ ساتھ ہی اہم اتحادی نینشل پارٹی بھی ثناء اللہ زہری کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ ثناء اللہ زہری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی دوبار مشاورت کی ۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اراکین کی اکثریت بھی ثناءاللہ زہری کیساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے بھی وزیر اعلیٰ کو ہارس ٹریڈنگ کے بجائے عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیدیا ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کسی بھی وقت اہم فیصلے کا اعلان کر سکتے ہیں ۔