Friday, September 13, 2024

  وزیر اعظم کا نجی ایئرلائنوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس

   وزیر اعظم کا نجی ایئرلائنوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس
October 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے نجی ایئرلائنز کی جانب سے کرایوں میں من مانے اضافے کا نوٹس لے لیا جب کہ وزیراعظم نے کرایوں کے غیر منصفانہ اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو انکوائرئ کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نےکہا ہے کہ  48 گھنٹوں میں غیر منصفانہ فیصلہ منسوخ کیا جائے۔واضح رہے پی آئی اے اور پائلٹس ایسوسی ایشن کی تنظیم پالپا کے درمیان جاری تنازع کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے اور اب تک اندرون و بیرون ملک جانے والی 65 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جب کہ درجنوں تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافر بہت پریشان ہیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی ایئرلائنز من مانے کرایے وصول کررہی ہیں ۔