Friday, September 30, 2022

وزیر اعظم کا مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصر کو بے نقاب کرنے اور سزائیں دینے کا عزم

وزیر اعظم کا مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصر کو بے نقاب کرنے اور سزائیں دینے کا عزم
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصرکو بے نقاب کرنے اور سزائیں دینے کا عزم کر لیا۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا حکومت کے پرائس کنٹرول پر توجہ دینے سے مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی۔ سبزیوں کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جاسکتی ہے ۔ عوام سے وعدہ ہے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو سزا دئیے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔