وزیر اعظم کا مجوزہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مشاورت کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مجوزہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو اپوزیشن اور الیکشن کمیشن سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اپوزیشن کی قانونی ٹیم اور الیکشن کمیشن کو اصلاحات کے خدوخال پر بریفنگ دیں گے اور اپوزیشن کی تجاویز پر مبنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔