وزیر اعظم کا سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کو خراج تحسین

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے ملک عدنان کے لیے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا ملک عدنان نے زندگی خطرے میں ڈال کر سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کی۔ قوم بہادری اور شجاعت پر سلام پیش کرتی ہے۔
پوری قوم کی جانب سے میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرات کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔ ہم انہیں تمغۂ شجاعت سے نوازیں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 5, 2021