Saturday, July 27, 2024

وزیر اعظم کا رمضان میں مساجد کھولنے کیلئے علماء سے مشاورت کا فیصلہ

وزیر اعظم کا رمضان میں مساجد کھولنے کیلئے علماء سے مشاورت کا فیصلہ
April 19, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے رمضان المبارک میں مساجد کھولنے کیلئے علما سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ،  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو کل صبح اجلاس بلانے کا کہہ دیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں کل صبح ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اجلاس ہو گا، اجلاس میں مفتی منیب الرحمان ، مفتی تقی عثمان اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی سمیت دیگر کی شرکت متوقع ہے ۔

اجلاس میں وزیر اعظم اور علمائے کرام کے  درمیان  مساجد کھولنے اور حفاظتی طریقہ کار پر عملدرآمد اور دیگر امور پر بات ہوگی۔