لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان سے ون آن ون ملاقات کی اور مختلف امور پر بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ختم کرنے کیلئےصوبائی حکومتوں کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔
وزیر اعظم نے قبضہ مافیا کیخلاف حکومت پنجاب کے اقدامات قابل تعریف قرار دےدیے۔