Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم کا دورہ لاہور ، گورنر ، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں

وزیر اعظم کا دورہ لاہور ، گورنر ، وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں
February 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچے اور مصروف دن گزارا ، وزیر اعظم نے گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا  ،ا نہوں نے پنجاب میں واٹر اتھارٹی بنانے کی منظوری دی گئی اور سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن نے عندیہ  بھی دے دیا۔ وزیراعظم ایک روزہ پر دورہ پر پہنچے تو  گورنر پنجاب چودھری سرور اور  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  نے ان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ،ملاقاتوں میں  صوبے میں امن وامان کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کو متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو  پولیس اصلاحات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی ملاقات کی ،جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔ کپتان نے پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کےلیے واٹرا تھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کااجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعظم نے میڈیا سے روابط مضبوط کرنے کی ہدایت کی  ۔ انہوں نے کہا  میڈیا میں مؤثر انداز سے حکومتی مؤقف کو پیش کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔