Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم کا آئندہ سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان

وزیر اعظم کا آئندہ سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان
January 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں ارکان اسمبلی گورنر سندھ ، صدر پی ٹی آئی کراچی اور سیف اللہ نیازی  پر برہم ہو گئے ۔حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم پر بھی تنقید  کی گئی ۔ پارٹی رکن نور عالم خان نے وزراء کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم کاکہناہے کہ احساس پروگرام سے غریبوں کو بہت فائدہ ہوا،ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے،ارکان  خصوصی توجہ دیں۔ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہوم کے دورے کرکے غریبوں کو سہولیات فراہم کریں۔
ارکان اسمبلی نے حفیظ شیخ اور معاشی ٹیم پر تنقید کی ،پارٹی رکن نورعالم خان نے وزرا کے احتساب کامطالبہ کر دیا،انہوں نے کہاکہ تمام وزرا کا احتساب ہوناچاہئے، وزیراعظم کے مشیر سبزباغ دکھا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔