Thursday, October 6, 2022

وزیر اعظم پر بھروسہ کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے ، سید علی ‏زیدی

وزیر اعظم پر بھروسہ کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے ، سید علی ‏زیدی

واشنگٹن ( 92 نیوز ) وزیر برائے میری ٹائم سید علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم پر بھروسہ کرتے ہوئے عالمی کمپنیاں  سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی لے رہی ہیں ۔

 واشنگٹن میں پریس کانفرنس کےدوران علی زیدی کاکہناتھا کہ متعدد  امریکی کمپنیوں کےنمائندگان سے ملاقاتیں ہوئی ، جن میں پاکستان میں میری ٹائم کے حوالے سے منصوبوں پربات چیت ہوئی۔

سید علی زیدی نے کہا کہ  گوگل انرجی کےسی ای اوکےساتھ ملاقات میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ پرتیسرا ایل این جی ٹرمینل بنانےکیلئےکام شروع کردیاہے،رواں سال کراچی پورٹ اتھارٹی کا منافع ساڑھے چھ ارب روپےرہا جوآئندہ سال ڈبل ہوگا۔

انکاکہنا تھا ڈیمز کیلئے اکٹھی ہونے والی رقم قوم کی امانت ہےاوراعلیٰ عدلیہ اس کی نگرانی کررہی ہے۔