Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

قطر کا بھاری سرمایہ کاری کا اعلان وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد ہے، فردوس عاشق اعوان

قطر کا بھاری سرمایہ کاری کا اعلان وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد ہے، فردوس عاشق اعوان
June 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) معاون خصوصی  اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وزیراعظم پاکستان کی عالمی تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،امیر قطر کی طرف سے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد ہے،وزیراعظم پاکستان میں بد عنوانی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ امیر قطر  کابراہ راست سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ کی صورت میں 3ارب ڈالر دینے پر شکر گزار ہیں ،  یہ پاکستان کی قطر کیساتھ نئی شراکت داری اور دوطرفہ تعلقات کا نیا باب ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ قطر کا بھاری سرمایہ کاری کا اعلان وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  پاکستانی عوام  نے دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی جس میں  پاکستان نے قیمتی جانوں کیساتھ معاشی شعبے میں بھی بے مثال قربانی دی ، وزیراعظم عمران خان دنیا کو پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کر رہے ہیںانہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔