وزیر اعظم نے کورونا پر ارکان قومی اسمبلی کا ویڈیو لنک اجلاس پیر کو طلب کرلیا

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ارکان قومی اسمبلی کا ویڈیو لنک اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ارکان سے ان کے حلقہ انتخاب کے مسائل بھی پوچھیں گے، حلقوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔