وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ، 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے کل طلب لئے گئے اجلاس میں بجلی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائے گا، عمر ایوب بجلی بلوں پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے ۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے کل کے اجلاس میں ایجوکیشن پلان 2020 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جب کی زیر تعمیر ڈیمز پر سکیورٹی کیلئے اسلحہ لائسنز کا اجرا بھی ایجنڈے کا حصہ لے ۔
احساس پروگرام میں پارلیمنٹرینز کو بھی شامل کرنے پر کابینہ کو بریف کیا جاے گا ۔