Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم نے مودی کو للکار کرپیغام دیا کشمیریوں کیساتھ آخری حد تک جائیںگے، فردوس عاشق

وزیر اعظم نے مودی کو للکار کرپیغام دیا کشمیریوں کیساتھ آخری حد تک جائیںگے، فردوس عاشق
September 14, 2019
  اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نےمظفر آباد میں مودی کو للکار کرپیغام دیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ آخری حد تک جائیں گے، وزیر اعظم 27 ستمبر کو یو این میں کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ کشمیر کی ماؤں بہنوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کی مائیں بہنیں آپ کے ہر دکھ کو محسوس کر رہی ہیں، کشمیر کی ماؤں بہنوں کا مقدمہ لے کر اور آپ کے سفیر بن کر وزیراعظم مقدمہ لڑنے اقوام متحدہ جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کر کے خطے کے امن کو بچائے۔