Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم نے  خاندان کے ہمراہ ملکہ کوہسار مری میں ڈیرے ڈال لئے

وزیر اعظم نے  خاندان کے ہمراہ ملکہ کوہسار مری میں ڈیرے ڈال لئے
July 22, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ایک پانامہ کی پریشانی دوسراپارٹی میں الجھن وزیراعظم کی بڑھنے لگی ٹینشن ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان منانےکے باوجود نہیں مان رہے۔ نوازشریف نے  خاندان کے ہمراہ ملکہ کوہسار مری میں ڈیرے ڈال لئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کیا ہلےپوری حکمران جماعت ہی لڑکھڑانے لگی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے چوہدری نثار کو منانے کےلئے ایڑ ی چوٹی کا زور لگا دیالیکن سب بے سود۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کردیا ساتھ ہی یہ یقین دہانی بھی کرادی کہ کچھ بھی ہو وہ پارٹی چھوڑیں گے نہ نوازشریف کا ساتھ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیرداخلہ کی ناراضی کی اصل وجہ وزیراعظم کی نااہلی کے بعد کسی بھی جونیئر رہنماءکو وزیراعظم بنانے کی صورت میں ہے۔ چوہدر ی نثار نہیں چاہتے کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال جو کہ پارٹی میں ان سے جونیئر ہیں انہیں وزیراعظم بنایا جائے ۔ ہاں البتہ انہیں سردار ایاز صادق اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ وزیرداخلہ کے اس موقف کے بعد خواجہ آصف اور احسن ا قبال وزارت عظمیٰ کی د وڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری نثار علی خان کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرادی ، وزیرداخلہ پریس کانفرنس میں پارٹی اور نوازشریف سے وفاداری کا تذکرہ کرینگے ساتھ ہی پارٹی کے موجودہ حالات کی خرابی کے ذمہ داران کے حوالے سے بھی بات کرینگے۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف سارے جھنجھٹ سے دور ملکہ کوہسار مری پہنچ چکے ہیں۔ ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور خاندان کے دیگر ا فراد بھی ہیں۔