Thursday, September 29, 2022

وزیر اعظم نے جتنے وعدے کئے سب پر یوٹرن لے لیا، قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم نے جتنے وعدے کئے سب پر یوٹرن لے لیا، قمر زمان کائرہ
لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ نواز شریف علاج کے لئے گئے ہیں، وزیر اعظم نے خود انہیں جانے کی اجازت دی، وزیر اعظم نے جتنے وعدے کئے سب پر یوٹرن لے لیا۔ قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے ساتھ رپورٹرز اور نیوز ڈائریکٹر کی میٹینگ تھی،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول نے نواز شریف کو سلیکٹڈ کہا، ماضی میں ایک دوسرے پر ایسی باتیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ سلیکٹڈ اس کو کہتے ہیں جن کے حق میں خبر چلانے کیلئے میڈیا کو پر زور طریقے سے کہا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء نے کہا کہ کہا جاتا رہا ہے ماضی میں پیپلزپارٹی نے این آر او لیا، خان صاحب کو چاہیئے کہ اب اس ملک کا پیچھا چھوڑ دیں، انہوں نے تو بہت سے لوگوں کا پیچھا کرنے کا کہا تھا۔ مزید بولے کہ مولانا اپنی پارٹی کے لئے کام کرتے ہیں، مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی اپنی پارٹی کو مد نظر رکھ کر پالیسی بناتی ہے۔