Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

وزیر اعظم نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی
February 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ وزیر اعظم نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ آئندہ پندرہ دن پٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اوگرا نے پٹرول14.07روہے، ہائی سپیڈ ڈیزل  13.61 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ مٹی کا تیل 10.79 اور لائٹ ڈیزل  7.43 روپے لٹر مہنگا کرنے کا کہا تھا۔

وزیر اعظم نےعوامی فلاح و بہبود کے پیش نظر تجویز رد کر دی ۔ وزیر اعظم کہتے ہیں حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی۔