Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم نواز شریف کو بطور اسٹیٹ گیسٹ دورہ امریکا کی دعوت

وزیر اعظم نواز شریف کو بطور اسٹیٹ گیسٹ دورہ امریکا کی دعوت
August 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کو بطوراسٹیٹ ویزٹ  دورہ امریکا کی دعوت دے دی گئی نواز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں امریکا کا دورہ کریں گے،، 2003 میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے بعد یہ  کسی بھی پاکستانی عہدیدار کا پہلا اسٹیٹ ویزٹ ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے چینی صدر کو دورہ امریکا کے لئے صدر اوبامہ کا خصوصی دعوت نامہ دینے کے بعد اسلام آباد کا رخ کیا اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اور انہیں بھی اسٹیٹ ویزٹ کے لئے صدر اوبامہ کا خصوصی دعوت نامہ پہنچایا۔ نواز شریف نے شکریہ کے ساتھ  دعوت نامہ قبول کیا، سیٹٹ ویزٹ کے تحت نواز شریف کو 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر دیا گا جبکہ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے جائیں گے،، سب سے اہم یہ کہ دورے پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات امریکی حکومت برداشت کر ے گی،، نواز شریف 2003 کے بعد  پہلی پاکستانی شخصیت ہونگے جنہیں امریکی صدر کی جانب سے اسٹیٹ ویزٹ کی دعوت دی گئی، 2003 میں اس وقت کے صدر پرویز مشرف کو صدر بش نے اسٹیٹ ویزٹ پر ورجینیا کے سیاحتی مقام کیمپ ڈیوڈ آنے کی دعوت دی تھی۔ اسٹیٹ ویزٹ کے تحت ایک ملک دوسرے ملک کے سربراہ کو خود دورے کی دعوت دیتا ہے اور اس پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات بھی خود برداشت کرتا ہے، اس نوعیت کا دورہ کسی بھی ملک کے لئے پروٹوکول کی اعلیٰ مثال ہوتا ہے،، آفیشل ویزٹ کے تحت ایک ملک دوسرے ملک کے سربراہ کو دورے کی دعوت تو خود دیتا ہے تاہم دورہ پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات مہمان خود برداشت کرتا ہے ، اس نوعیت کے دورے کے دوران نا تو مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ یا عشائیہ دیا جاتا ہے اور نہ سلامی  ورکنگ ویزٹ کے مطابق ہیڈ آف اسٹیٹ کو دورے کی دعوت نہیں دی جاتی بلکہ مہمان خود دورہ کرنے کے لئے درخوست کرتا ہے، اور وزیر اعظم نواز شریف نےورکنگ ویزٹ پر اکتوبر 2013 میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔