Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم  نواز شریف نے مری میں پوسٹل عجائب گھر کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم  نواز شریف نے مری میں پوسٹل عجائب گھر کا افتتاح کر دیا
December 29, 2015
مری (92نیوز)وزیر اعظم  نواز شریف نے مری میں پوسٹل عجائب گھر کا افتتاح کر دیا اور عمارت کے تمام حصوں کامعائنہ کیا کہتےہیں کہ مری کا حسن بحال کریں گے اور ہر گھر  میں سوئی گیس فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے جی پی اومری کی قدیم طرزپرازسرنو تعمیرہونے والی خوبصورت عمارت کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پرانہیں منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے جی پی اوکی نئی عمارت کامکمل معائنہ  کیا  اورسیڑھیوں میں ہی بیٹھ کر اعلیٰ افسروں سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مری کے عوام اُن سے اوروہ مری کے عوام سے پیارکرتے ہیں انہیں یہاں سیکورٹی کاکوئی خطرہ نہیں مری میں جدیداسپتال اوریونیورسٹی کی تعمیراسی دورمیں مکمل کی جائے گی اورہر گھرمیں گیس آئے گی۔ نواز شریف نےجی پی اوکی عمارت کے بعض حصوں کی مزید بہتری کےلئے ہدایات بھی دیں۔