وزیر اعظم نواز شریف سے ایڈمرل ذکاء اللہ کی ملاقات
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سمندری حدود کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے۔ بحریہ نے ملکی دفاع کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بحریہ کے پیشہ وارانہ اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بحریہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں کیونکہ ملکی دفاع میں بحریہ کا کردار بہت اہم ہے۔ سمندری حدود کے تحفظ کے لیے بحریہ کے دفاع کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
ایڈمرل ذکاء اللہ نے بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی۔