Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کیلئے وکلاکا آج پھر احتجاج

وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کیلئے وکلاکا آج پھر احتجاج
July 20, 2017

لاہور(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کیلئے وکلا نے ہفتہ وار احتجاج کیا اور حکومت مخالف ریلی بھی نکالی وکلا تنظیموں کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ۔

تفصیلات کےمطابق وکلاء تنظیموں نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفےکیلئےاحتجاج کیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا  ہفتہ وار احتجاجی اجلاس بھی  ہوا. وکلاء نے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک ملازمت کوئی قابل ستائش بات نہیں ہے.اور نواز شریف نے اپنی بیرونی ملک ملازمت کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا. صدر لاہور ہائیکورٹ بار چودھری ذوالفقار علی  نے واضح کیا کہ وکلا نواز شریف کا استعفیٰ چاہتے اسمبلی کی تحلیل نہیں۔  

اجلاس کے بعد وکلا نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے جی پو او چوک تک ریلی نکالی. مظاہرین نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے  وکلا کی ریلی میں شرکت کی.

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ 29 جولائی کو وکلا کا ملک گیر کنونشن ہوگا ۔