Saturday, August 20, 2022

وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف  یمن کی صورتحال کاجائزہ لینےاور سعودی کنگ شاہ سلما ن کو سکیورٹی کے تعاون کے یقین دہانی  کرانے کےلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیر اعظم کے وفد کا ریاض ایئرپورٹ پر شہزادہ محمد بن نائف السعود اور وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود نے بھر پور استقبال کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ وزیر اعظم کے ساتھ جانے والے وفد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آپریشن میجرجنرل عامر ریاض ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ ،وزیر دفاع خواجہ آصف ،معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری بھی شامل ہیں ۔ nawaz2