Saturday, November 26, 2022

وزیر اعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ کی ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ کی ملاقات
اوفا(92نیوز)بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،جس میں خطے کی صورتحال اور اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی بات ہوئی،اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے  مطابق روس کے شہر یوفا میں وزیر اعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورتحال ، امن و امان اور اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی،اس موقع پر چینی سفارتی حکام اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے،خطے کی صورتحال میں مثبت تبدیلی کےلئے پاکستان اور چین کا اتحاد مثالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پر پاکستان کو فخر ہے، چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات بلندیوں پر جا رہے ہیں۔ اقتصادی راہداری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ۔