Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم نوازشریف سے سوزن رائس کی ملاقات !!! پاک امریکا دفاعی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم نوازشریف سے سوزن رائس کی ملاقات !!! پاک امریکا دفاعی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
August 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے وزیر اعظم نوا ز شریف سے ملاقات کی جس میں بھارتی جارحیت، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، بلوچستان میں ”را“ کی مداخلت، دہشت گردی، پاک افغان مفاہمتی پالیسی سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ ا ولسن اور نیشنل سکیورٹی کے ڈائریکٹر سمیت اسحاق ڈار ،طارق فاطمی، سرتاج عزیز، سیکرٹری خارجہ بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کے ساتھ بھارت کی ورکنگ باونڈری، لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا معاملہ اٹھایا۔ ملاقات کے دوران پاک امریکا دفاعی تعلقات، پاک افغان مفاہمتی عمل سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔