Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم نوازشریف سے سابق صدر آصف علی ز رداری نے ون آن ون ملاقات کی

وزیر اعظم نوازشریف سے سابق صدر آصف علی ز رداری نے ون آن ون ملاقات کی
May 13, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ون آن ون  ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے پرائم منسٹر ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ،وزیراعظم نے سندھ حکومت سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ بھی وزیراعظم ہاوس پہنچے تاہم آصف زرداری کی ہدایت پر وہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کیے بغیر فوری طور پر واپس کراچی روانہ ہوگئے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔