Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات
January 4, 2019
انقرہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے لئے وزیراعظم عمران خان صدارتی محل پہنچے تو  طیب اردوان نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں کئی اہم عالمی امور اور مسلمہ اُمہ کو درپیش مسائل پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں امن سمیت مسئلہ کشمیر اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات کی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترک صدر اور وزیراعظم عمران خان نے اکھٹے نماز جمعہ ادا کی۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے کمال اتاترک کے مزار پر حاضری بھی دی اور اپنے تاثرات بھی لکھے۔